اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) خالد زمان خان نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ تیراکی کے کھیل کے لیے وقف کر دیا۔ وہ نہ صرف ایک اچھے کھلاڑی تھے بلکہ ایک ماہر کوچ بھی تھے۔ انہوں نے بہت سے نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دی اور انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح تک پہنچنے میں مدد کی۔
مرحوم اولمپیئن تیراک کرن خان اور بسمہ خان کے والد تھے۔ اہل خانہ کے مطابق ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر 82 ابوبکر بلاک گارڈن ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔
ان کی وفات پر کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات، سابق کھلاڑیوں اور طلباء نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سب کہتے ہیں کہ خالد زمان خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں:وائٹ ہاؤس کی ایران کے حوالے سے تردید،بڑی خبر سامنے آگئی
