Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پشاور زلمی کی شاندار فتح،لاہور قلندرز کو مات دے دی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے 19ویں میچ میں پشاور زلمی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد لاہور قلندر کو 76 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز اسکور کیے۔

پشاورزلمی کی جانب سے کوشل مینڈس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 74 رنز بنائے۔ کپتان بابراعظم نے 43 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ مائیکل بریسویل نے 21 رنز کا اضافہ کیا۔ محمد حارث 18 رنز بنا سکے جبکہ عبدالصمد صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہورقلندر کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم صرف 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

لاہور قلندر کی جانب سے عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے 21، 21 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

اس فتح کے ساتھ پشاور زلمی نے ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی جبکہ لاہور قلندر کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں‌:شینن ایئرپورٹ پر امریکی کارگو طیارے کو نقصان،مکمل تفصیلات

یہ بھی پڑھیں