کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے اسپنر اسامہ میر نے کہا ہے کہ ابھی بہت سے میچز باقی ہیں، ہم پر امید ہیں کہ ہم واپسی کریں گے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی کے خلاف میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسامہ میر نے کہا کہ پہلے میچ کے بعد پلان بنایا گیا لیکن اس پر عمل نہیں ہوسکا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں بیٹنگ میں جدوجہد کر رہے ہیں، غلطیوں کو درست کرنے کی کوشش کریں گے، ابھی بہت سے میچز باقی ہیں، امید ہے کہ وہ کم بیک کریں گے۔
لاہور قلندرز کے اسپنر کا مزید کہنا تھا کہ پرویز حسین امون کی کمی محسوس کریں گے، کوشل مینڈس نے کنڈیشنز کو اچھی طرح سنبھالا۔
مزید پڑھیں:امریکا نے ایران کی سابق نائب صدر کے اہل خانہ کے ویزے منسوخ کر دیے
