Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

امریکا نے ایران کی سابق نائب صدر کے اہل خانہ کے ویزے منسوخ کر دیے

واشنگٹن(انٹرنیشنل‌ڈیسک)امریکا نے ایران کی سابق نائب صدر برائے خواتین و خاندانی امور معصومہ ابتکار کے اہل خانہ کے ویزے اور رہائشی حیثیت منسوخ کر دی ہے، جس کے بعد ان کی ملک بدری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بیان میں کہا کہ معصومہ ابتکار کے بیٹے، بہو اور پوتے کی قانونی رہائشی حیثیت ختم کر دی گئی ہے۔ ان کے مطابق یہ افراد اب امریکا میں رہائش کے حق کے اہل نہیں رہے، جس کے بعد امیگریشن حکام نے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔

حکام کے مطابق زیر حراست افراد میں سید عیسیٰ ہاشمی، ان کی اہلیہ مریم تہماسبی اور ان کا کمسن بیٹا شامل ہیں۔ امریکی امیگریشن ادارے کا کہنا ہے کہ ان کی ملک بدری کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے اور جلد انہیں امریکا سے واپس بھیجا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی انتظامیہ پہلے بھی ایرانی حکومت سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات اور ان کے اہل خانہ کے ویزے اور گرین کارڈز منسوخ کر چکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں کئی دیگر ایرانی شخصیات کے رہائشی حقوق بھی ختم کیے گئے ہیں۔

یہ پیش رفت امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی کے تناظر میں اہم سمجھی جا رہی ہے، جبکہ سیاسی حلقوں میں اس فیصلے پر مختلف ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں