Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پیٹرولیم قیمتوں میں مزید کمی متوقع ،مکمل تفصیلات جانیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے جس کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

عاطف اکرام شیخ نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی مذاکرات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بیان جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی مذاکرات کی میزبانی اسلام آباد اور پورے پاکستان کے لیے قابل فخر لمحہ ہے، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی سے دنیا میں امن و استحکام کی نئی امید پیدا ہو رہی ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر نے مزید کہا کہ خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ ترقی کے لیے پاکستان کی کوششیں ایک سنگ میل ہیں اور انہیں یقین ہے کہ امریکا ایران مذاکرات کے نتیجے میں مستقل جنگ بندی اور وسیع تر امن قائم ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے استحکام ضروری ہے، تاجر برادری حکومت کے سفارتی اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی وزیراعظم کی جانب سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے، جس کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ماحول سازگار ہے، سفارتی کامیابیوں کو معاشی کامیابیوں میں تبدیل کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:اسلام آباد مذاکرات میں پیش رفت، بات چیت ایک اور دن بڑھانے کی کوشش

یہ بھی پڑھیں