Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

شہداء کے خاندانوں کیلئے بڑا تحفہ ، اہم خبر سامنے آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیر کو 25 شہید اہلکاروں کے لواحقین کے لیے رہائشی پلاٹوں کی فراہمی کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ ادارے کے اندر کرپشن کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن میں ملوث کسی بھی افسر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور بلا تفریق احتساب کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے افسران کو یقین دلایا کہ میرٹ اور کارکردگی کو ترجیح دی جائے گی اور محنتی اہلکاروں کو بروقت ترقی دی جائے گی تاکہ وہ برسوں ایک ہی عہدے پر نہ رہیں۔

انہوں نے ایف آئی اے اہلکاروں کے حقوق کے تحفظ کا عہد بھی کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کریں۔

وزیر نے کہا کہ ادارے کو جدید بنانے کے لیے اصلاحات جاری ہیں اور اسے 31 دسمبر 2026 تک مکمل طور پر اپ گریڈ کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان انور نے ادارے کی بہتری اور تقرریوں میں میرٹ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
مزید پڑھیں‌:بادل برسنے کو تیار ، گرج چمک کے ساتھ شدید بارش

یہ بھی پڑھیں