Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بڑا قدم،ایران کا ایک اور اہم فیصلہ سامنے آگیا

تہران (نیوز ڈیسک) اسپین نے ایران کے دارالحکومت تہران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا ہے۔

چند روز قبل اسپین کی جانب سے سفارت خانہ دوبارہ فعال کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد اب وہاں سفارتی سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں۔

اسپین کے وزیرِ خارجہ جوز مانوئل الباریس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تہران میں تعینات اپنے سفیر کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور سفارت خانے کو دوبارہ فعال کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپین ہر ممکن طریقے سے خطے میں امن کی کوششوں کا حصہ بننا چاہتا ہے اور سفارتی روابط کی بحالی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ کشیدگی اور امریکی و اسرائیلی فضائی حملوں کے خدشات کے باعث اسپین نے اپنے سفارت خانے کے عملے کو عارضی طور پر واپس بلا لیا تھا۔

اب سفارت خانے کی بحالی کو خطے میں سفارتی سرگرمیوں کی بحالی اور امن کیلئے مثبت پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں :مران خان سے متعلق بڑی خبر ،مکمل تفصیلات

یہ بھی پڑھیں