Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

المناک ٹریفک حادثہ، جانی نقصان کی اطلاعات موصول

فیصل آباد (نیوز ڈیسک) تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

المناک حادثہ مکوانہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 48 سالہ یاسر خان اور 26 سالہ عظیم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں‌:بڑا قدم،ایران کا ایک اور اہم فیصلہ سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں