اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی عدم حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پختونخوا کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف پی ای سی اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں:المناک ٹریفک حادثہ، جانی نقصان کی اطلاعات موصول
