Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

گلگت بلتستان سے افسوسناک خبر،جانی نقصان کی اطلاعات

چلاس (نیوز ڈیسک) ضلع دیامر میں پولیس ٹیم پر حملے میں تین پولیس اہلکار شہید اور ڈی ایس پی سمیت دیگر زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ضلع دیامر کے علاقے تھور گویاں میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور ڈی ایس پی سمیت دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ پولیس ٹیم تھور کے علاقے میں افیون کی فصل کو تباہ کرنے میں مصروف تھی کہ اچانک نامعلوم افراد نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تینوں شہید پولیس اہلکاروں کی لاشیں ریجنل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جب کہ ڈی ایس پی سمیت تین زخمی پولیس اہلکار بھی ریجنل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
مزید پڑھیں‌:پی ایس ایل میں نئی تاریخ ،کوشل مینڈس کا اعزاز

یہ بھی پڑھیں