کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل 11 کے دوسرے مرحلے میں منگل کو نیشنل اسٹیڈیم میں آرام کا دن ہوگا اور کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔ لیگ کے 23ویں میچ میں بدھ کو پشاور زلمی کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔
پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ اور ناقابل شکست پشاور زلمی نے نو پوائنٹس اکٹھے کر لیے ہیں اور اپنے پانچ میں سے چار میچ جیتے ہیں، جب کہ پشاور زلمی کو ایک پوائنٹ ملا جب اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔
دوسری جانب پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پانچ میچوں میں دو جیت اور تین میں شکست کے بعد چار پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ پی ایس ایل 11 میں 21 میچوں کے بعد ملتان سلطانز پانچ میچوں میں چار جیت اور ایک ہار کے بعد آٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
اپنے چھٹے میچ میں حیدرآباد کنگز سے ہارنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ تین جیت اور دو ہار کے بعد سات پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔ چوتھی پوزیشن پر موجود کراچی کنگز کے پانچ میچوں میں تین جیت اور دو میں شکست کے بعد چھ پوائنٹس ہیں۔ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز جو چھٹے نمبر پر ہے، پانچ میچوں میں دو جیت اور تین ہار کے بعد چار پوائنٹس ہیں۔
حیدرآباد کنگز چھٹے میچ میں اپنا دوسرا میچ جیت کر چار پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے۔ آٹھویں اور آخری نمبر پر موجود راولپنڈی پنڈیز اپنے پانچوں میچ ہارنے کے بعد کوئی پوائنٹس جوڑ نہیں سکی۔
مزید پڑھیں:گلگت بلتستان سے افسوسناک خبر،جانی نقصان کی اطلاعات
