Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بڑا اعتراف،برطانوی وزیراعظم نے پاکستان کا شکریہ ادا کر دیا

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)برطانیہ کی پارلیمنٹ میں پاکستان کی سفارتی کوششوں اور ثالثی کے کردار پر کھل کر گفتگو کی گئی، جہاں برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

برطانوی رکنِ پارلیمنٹ افضل خان نے اجلاس کے دوران کہا کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کر کے عالمی سطح پر قیادت کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کی کوششوں کی معترف ہے۔

افضل خان نے برطانوی وزیراعظم سے سوال کیا کہ بطور اتحادی، برطانیہ نے امن کے قیام میں پاکستان کے کردار کی کتنی حمایت کی اور اس حوالے سے کیا اقدامات کیے گئے۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے اپنے بیان میں پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر پاکستان نے اہم اور مثبت کردار ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے جمعے کے روز وزیراعظم شہباز شریف سے بھی گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی امن کے قیام کیلئے مذاکرات کی حمایت انتہائی ضروری ہے اور برطانیہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزید پڑھیں‌:کرکٹ فینز کیلئے بڑی خبر، پی ایس ایل الیون کا نیا شیڈول جاری

یہ بھی پڑھیں