Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور یوٹرن،مکمل تفصیلات

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ بہت سی چیزوں پر اتفاق ہوا، یورینیم کے معاملے پر بات نہیں ہوسکی، جے ڈی وینس، اسٹیو وٹ کوف اور جیرڈ کشنر کے درمیان اچھے مذاکرات ہوئے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا ہے کہ ہم کسی ملک کو بلیک میل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، ایران نے پیغام دیا تھا کہ وہ بے تابی سے ڈیل چاہتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں بہت سی چیزوں پر اتفاق ہوا، یورینیم کے معاملے پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی وفد نے اچھے مذاکرات کیے جب کہ ایران نے بری طرح سے مذاکرات کیے، ایران کسی بھی حالت میں جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ ہم کسی ملک کو بلیک میل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز آبنائے ہرمز میں 34 بحری جہازوں کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی۔ دنیا کو آبنائے ہرمز کی ضرورت ہے جس کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے پاس سعودی عرب اور روس سے زیادہ تیل کے ذخائر ہیں اور اس وقت دنیا کے کئی ممالک کے بحری جہاز تیل خریدنے کے لیے امریکہ آرہے ہیں۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ کئی کارگو اور آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز کو عبور کر چکے ہیں اور کئی ممالک نے ان سے رابطہ کرکے ایران کی ناکہ بندی میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی ناکہ بندی میں کسی ملک کی مدد کی ضرورت نہیں ہے اور ایران کی افزودہ یورینیم کسی نہ کسی طرح حاصل کی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:بڑا اعتراف،برطانوی وزیراعظم نے پاکستان کا شکریہ ادا کر دیا

یہ بھی پڑھیں