کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو باآسانی 24 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کر لی۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ کوشل مینڈس نے 68 اور محمد حارث نے 38 رنز بنائے۔
اس کے علاوہ بابر اعظم نے 18، فرحان یوسف نے 30 اور بریسویل نے 14 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے محمد اسماعیل اور پیٹر سڈل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
197 رنز کے ہدف کے جواب میں ملتان سلطانز مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 172 رنز بنا سکی۔ شان مسعود نے 35 اور جوش فلپس نے 32 رنز بنائے۔
زلمی کی جانب سے سفیان مقیم نے 3، افتخار احمد اور ناہید رانا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
𝐓𝐚𝐛𝐥𝐞 𝐭𝐨𝐩𝐩𝐞𝐫𝐬 𝐚𝐧𝐝 𝐬𝐭𝐢𝐥𝐥 𝐭𝐡𝐞𝐫𝐞 𝐭𝐨𝐧𝐢𝐠𝐡𝐭 🔝
Peshawar Zalmi remain undefeated and hold the top spot in #HBLPSL11#NewEra | #MSvPZ pic.twitter.com/koXt7tLhDV
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 13, 2026
اس طرح پشاور زلمی نے 24 رنز سے کامیابی حاصل کرکے ایونٹ میں اپنی پانچویں فتح مکمل کی۔
پوائنٹس ٹیبل کی بات کریں تو پشاور زلمی ایونٹ میں ناقابل شکست ہے۔ زلمی 6 میں سے 5 میچ جیت کر 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔ ایک میچ بارش کی وجہ سے ضائع ہو گیا۔
ملتان سلطانز 6 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور یوٹرن،مکمل تفصیلات
