Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

زائرین کیلئے وزیر داخلہ کا اہم فیصلہ،مکمل تفصیلات

کراچی (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی سے عراق کیلئے فیری سروس شروع کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے اور متعلقہ حکام کو فوری طور پر فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے عراق جانے والے ہزاروں زائرین کو سستا اور آرام دہ سفری متبادل میسر آئے گا، جس سے سفری سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔

یہ ہدایات انہوں نے پاکستان پوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کوسٹ گارڈز میجر جنرل جواد ریاض نے ان کا استقبال کیا۔

وفاقی وزیر نے ہیڈ کوارٹر میں قائم یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے ملک کی ساحلی حدود کے تحفظ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کو کوسٹ گارڈز کی پیشہ ورانہ تربیت، آپریشنل تیاریوں اور پسنی سیف سٹی منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کارروائیوں کے دوران تقریباً 8 ارب روپے مالیت کی منشیات ضبط کی گئیں۔
مزید پڑھیں‌:بجلی صارفین کو 46 ارب روپے کا ریلیف، قیمت میں ممکنہ بڑے اضافے سے بچاؤ کے اقدامات جاری

یہ بھی پڑھیں