اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تاجروں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ تاجروں کے لیے الگ پاسپورٹ جاری کرنے کی تجویز لے کر آرہے ہیں۔
کراچی میں تاجروں اور صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا ہوگا اور تاجروں کے تحفظات دور کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں 40-30 سال پرانی سوچ سے باہر نکلنا ہو گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ وہ تاجروں کے لیے الگ پاسپورٹ کی تجویز لے کر آرہے ہیں۔ علیحدہ پاسپورٹ سے سفارت خانہ بھی تاجروں کی اہمیت کو سمجھے گا۔ تاجر برادری کے لیے جاری کیے جانے والے الگ پاسپورٹ میں متعلقہ تاجروں کا مکمل ڈیٹا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کاروبار کے لیے سازگار ماحول اولین ترجیح ہے۔ اگر ہم یہ نہیں کر سکتے تو ہم ناکام ہو جائیں گے۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل جہاں ضرورت پڑتے ہیں وہاں موجود ہوتے ہیں۔ وزیراعظم اور وزیر خزانہ تاجر برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
مزید پڑھیں:معیشت میں ہلچل،ایرانی ریال سےمتعلق چونکا دینے والی خبر
