واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات آئندہ دو دن میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں، جبکہ اگلے مرحلے کی میزبانی کے لیے پاکستان کا امکان زیادہ ہے۔
اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے پاکستان جانے کی طرف زیادہ رجحان پایا جا رہا ہے اور مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں منعقد ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان میں موجود سازگار سفارتی ماحول اور سہولتوں کے باعث اس تجویز کو سنجیدگی سے زیر غور لایا جا رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اس عمل میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں اور خطے میں استحکام کے لیے ان کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر مذاکرات کا اگلا دور واقعی اسلام آبادمیں ہوتا ہے تو یہ پاکستان کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی ہوگی، جس سے عالمی سطح پر اس کا کردار مزید مضبوط ہو سکتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان کا تاحال انتظار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:ایل پی جی گیس کی قیمتوں کے بارے میں نئی اپڈیٹ
