لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں دکانداروں نے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی من مانی قیمتیں وصول کرنا شروع کر دیں۔
لاہور میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے اور دکانداروں کی من مانی کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاری قیمت 304 روپے فی کلو مقرر ہے تاہم مارکیٹ میں یہ 430 سے 480 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
گھریلو صارفین اور رکشہ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ ہر دکان پر ایل پی جی کے مختلف ریٹ ہیں، مہنگی گیس نے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے ایل پی جی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں، وہ اسے سستے کیسے بیچ سکتے ہیں۔
گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، گھروں میں گیس نہیں آرہی، ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہیں، حکومت ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرے۔
مزید پڑھیں:بڑی خوشخبری، پاسپورٹ بنانے والوں کیلئے نئی سہولت
