Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اسکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور 13 زخمی

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی میں اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ترکی کے صوبے قہرمان مرعش کے ایک اسکول میں پیش آیا۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے، حملے کے بعد پورے صوبے کے تمام اسکول 2 روز کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مشتبہ حملہ آور سمیت 3 طالب علم اور ایک استاد شامل ہیں تاہم یہ واضح نہیں کہ حملہ آور نے خودکشی کی یا پولیس کی جوابی کارروائی میں مارا گیا۔

صوبائی گورنر کے مطابق حملہ آور آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا جو دو کلاس رومز میں داخل ہوا اور حملے کے دوران فائرنگ کی۔ حملے کے دوران استعمال ہونے والا ہتھیار غالباً اس کے والد کا تھا جو ایک سابق پولیس افسر تھے۔

ترک وزیر انصاف کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:باجوڑ سے افسوسناک خبر ،جانی نقصان کی اطلاعات موصول

یہ بھی پڑھیں