ممبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا مشہور ڈائیلاگ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا تاہم اس بار اسے فلمی دنیا میں نہیں بلکہ عالمی سیاست کے میدان میں استعمال کیا گیا۔
ممبئی میں ایرانی قونصلیٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں سمندر میں تیز رفتار کشتیوں اور میزائل سرگرمیوں کو دکھایا گیا ہے۔ اس پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں خلیج فارس میں ایرانی بحریہ کی تیاریوں کا تذکرہ کیا گیا ہے اور ایک مضبوط پیغام بھی دیا گیا ہے۔
ایرانی قونصلیٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ ایران کی بحری طاقت کو ختم کرنے کا دعویٰ کرتے رہے لیکن اب انہیں سمجھ آئے گی کہ ایک مضبوط طاقت فوری دباؤ کیسے ڈال سکتی ہے۔
ایک دلچسپ موڑ اس وقت آیا جب ایرانی قونصلیٹ نے اپنی پوسٹ میں بالی ووڈ فلم’اوم شانتی اوم‘ کی مشہور سطر شامل کی: ’’ابھی تو صرف ٹریلر ہے، پکچر ابھی باقی ہے‘‘ جسے عام طور پر ڈرامائی واپسی کے اظہار کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
“Red bees of the #PersianGulf” yeah, the fast missile boats are warming up.
Funny how #Trump kept claiming #Iran’s navy was “finished”… now they’re about to find out how a swarm can pin you down real quick.
Abhi toh sirf trailer hai, picture abhi baaki hai 😏.#HORMUZ pic.twitter.com/Wu0FV5iMIc
— Consulate General of the I.R. Iran in Mumbai (@IRANinMumbai) April 13, 2026
یہ ڈائیلاگ استعمال ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور عالمی سیاست اور بالی ووڈ کے اس غیر معمولی امتزاج پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایران کی بحری طاقت کو کمزور قرار دیتے ہوئے سخت بیانات دیے تھے جس کے جواب میں ایرانی قونصلیٹ کی یہ پوسٹ سامنے آئی تھی۔
مزید پڑھیں:اسکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور 13 زخمی
