واشنگٹن(اوصاف نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت نتیجہ خیز اور جاری ہے۔ مذاکرات کا اگلا مرحلہ ممکنہ طور پر اسلام آباد میں ہوگا۔
کیرولین لیویٹ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا جنگ بندی سے متعلق پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو سراہتے ہیں۔ ایران کے ساتھ بات چیت نتیجہ خیز اور جاری ہے۔ مذاکرات کا اگلا مرحلہ ممکنہ طور پر اسلام آباد میں ہوگا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایران سے مذاکرات میں پاکستان واحد ثالث ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست کی خبریں غلط ہیں۔
مزید پڑھیں:اڈيالہ جیل حکام سے دستخط کیلئے موصول عمران خان کے وکالت نامےگم ہوگئے، وکیل کا دعویٰ



