Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وفاقی وزیر توانائی کا بڑا اعلان،مکمل تفصیلات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بجلی کی لوڈشیڈنگ نے چند ہی دنوں میں عوام کو دن میں تارے دکھا دیے ہیں لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ آج رات سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی ہونے جا رہی ہے۔ وفاقی حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کے لیے انتظامات کر لیے ہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے آج رات سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ عوام کو بجلی کی صورتحال سے آگاہ کرنا ہوگا، لوڈشیڈنگ سے ہونے والی تکلیف پر عوام سے معذرت خواہ ہیں، ہم نے ہمیشہ عوام کو اندھیروں سے نکالا۔ اویس لغاری نے آج رات سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل رات سے بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

اویس لغاری نے واضح کیا کہ حیدرآباد اور کے الیکٹرک کے لیے کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں کی گئی، کے الیکٹرک نیشنل گرڈ سے ریکارڈ 2100 میگاواٹ بجلی لے رہی ہے، اس وقت 4000 میگاواٹ کی کمی کا سامنا ہے، شارٹ فال کی وجہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے باعث گیس کی کمی اور 60 میگاواٹ بجلی کی پیداوار میں کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں شمسی اور قابل تجدید توانائی کو فروغ دیا گیا ہے۔ ایل این جی کی معطلی سے ایندھن کی قلت پیدا ہوگئی، پن بجلی کی پیداوار کم ہوگئی، پن بجلی میں تقریباً 1600 میگاواٹ کی کمی ہے، ایل این جی کی کمی کے باعث 3000 میگاواٹ سے زائد کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ اپریل میں بجلی کی طلب 9 ہزار سے 20 ہزار میگاواٹ تھی، جب بجلی کی طلب 16 ہزار 500 میگاواٹ سے اوپر جاتی ہے تو لوڈشیڈنگ بڑھ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پن بجلی کی پیداوار میں اضافے سے لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی، خلیجی جنگ کے بعد گیس کی کمی کے باعث بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوا، ہم شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں طور پر لوڈ شیڈنگ کر رہے ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ فرنس آئل سے 1400 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ عارضی ہے، چند روز قبل بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے لیے ڈھائی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا گیا تھا، لوڈشیڈنگ میں ایک گھنٹہ اضافہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے صنعتی شعبے بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کر رہے ہیں۔

ایک صحافی نے وفاقی وزیر توانائی سے سوال کیا کہ نیپرا کہتا ہے کہ معاشی لوڈشیڈنگ قانونی نہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ قانونی ہو جائے گی۔

اویس لغاری نے کہا کہ فرنس آئل کے استعمال سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بڑھ سکتی ہے، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 1.30 روپے فی یونٹ تک ہوگی، بجلی بحران کا مکمل خاتمہ ایل این جی کی فراہمی سے مشروط ہے۔
مزید پڑھیں‌:بڑا ایکشن،معروف یوٹیوبر گرفتار،عدالت نے قید کی سزا سنا دی

یہ بھی پڑھیں