واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی لبنانی صدر جوزف عون اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ بہت اچھی بات چیت ہوئی۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اپنے ملکوں کے درمیان امن کے حصول کے لیے 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، جس کا اطلاق منگل کو مشرقی وقت کے مطابق شام 5 بجے سے ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ منگل کو اسرائیل اور لبنان کے نمائندوں کی واشنگٹن ڈی سی میں 34 سال میں پہلی ملاقات ہوئی جس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی شرکت کی۔
ٹرمپ کے مطابق انھوں نے نائب صدر جے ڈی وینس، سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو اور چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈین کین کو اسرائیل اور لبنان کے ساتھ دیرپا امن کے لیے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے دنیا بھر میں 9 جنگوں کے خاتمے میں کردار ادا کیا ہے اور یہ ان کی 10ویں کاوش ہے، جسے وہ مکمل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں:خبردار ہوشیار،تاجروں کے لیے بڑی خبر
