اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کے نئے اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسٹورز، اسپتال، پیٹرول پمپس اور ڈیری شاپس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی، ریستوراں، ہوٹل، بیکریاں، کریانہ اسٹور، گوشت، پھل اور سبزیوں کی دکانیں رات 10 بجے بند ہوں گی، ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز، مارکیز اور تمام تقریبات کو رات 10 بجے تک بند کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، نجی تقریبات بھی رات 10 بجے تک ختم کرنا ہوں گی۔
اسلام آباد میں جم، کلب اور کھیلوں کی سہولیات رات 8 بجے بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے جو کہ اگلے احکامات تک نافذ رہیں گے۔
مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا میں افسوسناک سانحہ،جانی نقصان کی اطلاعات موصول
