Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

خیبر پختونخوا میں افسوسناک سانحہ،جانی نقصان کی اطلاعات موصول

خیبرپختونخوا (نیوز ڈیسک) ضلع ہری پور کے علاقے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں افسوسناک واقعے کے دوران گیس پائپ لائن پھٹنے سے شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

تمام جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے جس سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی ہے۔

ڈی پی اوہری پور شفیع اللہ گنڈا پور کے مطابق آگ لگنے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا، جس میں پانچ اضلاع سے فائر بریگیڈ نے حصہ لیا، پولیس نے بھی امدادی کارروائیوں میں ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گیس پائپ لائن پھٹنے سے پیش آیا، جس کے باعث آگ نے فوری طور پر شدت اختیار کرلی، امدادی ٹیموں نے کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

ڈی پی او کے مطابق 5 لاشیں کوٹ نجیب اللہ اسپتال منتقل کر دی گئیں، جب کہ تین لاشیں ٹراما سینٹر میں ہیں۔ حادثے کی اصل وجوہات کا پتہ لگانے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں‌:معروف قانون دان انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیں