Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

رجب بٹ بڑی مشکل میں،عدالتی کارروائی کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ میں یو ٹیوبررجب بٹ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے رجب بٹ سے متعلق اپنا جواب عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔

این سی سی آئی اے کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کے مطابق رجب بٹ کا نام پی سی ایل سے نکالنے کے لیے ڈائریکٹر آپریشنز کو خط بھیجا گیا ہے۔ رجب بٹ انکوائری میں شامل ہو گئے ہیں۔ ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

عدالت میں جمع کرائے گئے جواب کے مطابق رجب بٹ کا نام 7 اگست 2025 کو پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا تھا، سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد شیئر کرنے پر ملزم کے خلاف انکوائری زیر التوا ہے۔

رجب بٹ کے خلاف پی ای سی اے ایکٹ اور پاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی اگلی سماعت 28 اپریل کو ہو گی۔
مزید پڑھیں‌:سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی،مکمل تفصیلات

یہ بھی پڑھیں