Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

تنازع ایک بار پھر،فضا علی کا وائرل لمحہ دوبارہ موضوع بحث

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور میزبان فضا علی ایک بار پھر خبروں میں ہیں، جب انہوں نے لندن میں اپنے شوہر اعجاز خان کے ساتھ وہی متنازعہ لمحہ دہرایا جو اس سے قبل ان کے لائیو شو میں وائرل ہوا تھا۔

فضا علی نے حال ہی میں تیسری شادی کے بعد نئی زندگی کا آغاز کیا ہے اور وہ اس وقت اپنے شوہر کے ساتھ لندن میں ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اعجاز خان نے اپنے لائیو پروگرام کے دوران فضا علی کو کندھے پر اٹھا لیا تھا جسے سوشل میڈیا صارفین نے نامناسب قرار دیا تھا، یہاں تک کہ پروگرام پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا، جس کے بعد فضا علی کو باضابطہ معافی مانگنی پڑی تھی۔

اب فضا علی نے لندن میں مشہور ہیروڈز کے سامنے وہی منظر دوبارہ فلمایا ہے اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
https://www.instagram.com/reel/DXSVDe4jI9y/?utm_source=ig_embed&ig_rid=67a0a3f1-0650-4a74-ac13-c4b85f154d4a
لندن میں اس متنازعہ حرکت کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فضا علی ایک بار پھر تنقید کی زد میں ہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ نامناسب رویہ ہر جگہ نامناسب رہتا ہے، بیرون ملک جانے سے کچھ بھی قابل قبول نہیں ہوتا جب کہ ایک اور صارف نے اسے مڈ لائف کرائسز قرار دیا۔

ایک تبصرہ یہ بھی آیا کہ کم از کم انہیں رومانوی انداز میں خود کو اٹھانا سکھائیں، نہ کہ وہ بوجھ اٹھائے ہوئے ہوں۔
مزید پڑھیں‌:مودی کو بڑا دھچکا،افتتاح سے قبل ریفائنری جل کر راکھ

یہ بھی پڑھیں