Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

ڈی آئی جی کابڑا ایکشن،19 پولیس اہلکار معطل

کراچی(اوصاف نیوز) ڈی آئی جی ساؤتھ زون سید اسد رضا نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 19 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلع کیماڑی میں تعینات پولیس افسران کو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا، جس کے بعد اینٹی کرپشن اور اینٹی اسمگلنگ ڈرائیو کے تحت فوری ایکشن لیا گیا۔

معطل کیے جانے والے اہلکاروں میں مختلف تھانوں کے اے ایس آئی، ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل شامل ہیں۔ حکام کے مطابق تمام اہلکاروں کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور انہیں فوری طور پر معطل کر کے سسپینڈڈ مین کمپنی، گارڈن ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق معطل اہلکار روزانہ رول کال اور پریڈ کے پابند ہوں گے، جبکہ تحقیقات مکمل ہونے تک انہیں قواعد کے مطابق تنخواہیں بھی ادا کی جائیں گی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ زون کے دستخط سے جاری ہونے والے احکامات میں متعلقہ افسران کو فوری رپورٹ پیش کرنے اور عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:تنازع ایک بار پھر،فضا علی کا وائرل لمحہ دوبارہ موضوع بحث

یہ بھی پڑھیں