Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سپیکر پنجاب اسمبلی کا بڑا فیصلہ،اہم تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور (اوصاف نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمداحمد خان نے اہم آئینی فیصلہ کرتے ہوئے ایگزیکیٹو آرڈر کے تحت جاری زرعی ٹیکس کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

سپیکر نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپنی رولنگ پڑھ کر سنائی، جس میں واضح کیا گیا کہ ٹیکس عائد کرنے کا اختیار صرف اسمبلی کے پاس ہے اور کوئی بھی سرکاری افسر یا ایگزیکٹو اتھارٹی یہ اختیار استعمال نہیں کر سکتی۔

رولنگ کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سمیت کسی بھی ایگزیکٹو ادارے کو ٹیکس لگانے کا اختیار حاصل نہیں، جبکہ ایسے اقدامات سے پنجاب اسمبلی کا آئینی استحقاق مجروح ہوتا ہے۔

سپیکر نے مزید ہدایت کی کہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون سازی ایگزیکٹو اتھارٹی کی جانب سے عائد کیے گئے ٹیکسز کا جائزہ لے اور 15 دن کے اندر اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرے۔

رولنگ کے بعد پنجاب اسمبلی کے ارکان نے سپیکر کے فیصلے کو سراہتے ہوئے ڈیسک بجا کر خراج تحسین پیش کیا۔
مزید پڑھیں‌:گرمی کی شدت میں اضافے سے شارٹ فال میں اضافے کا خدشہ

یہ بھی پڑھیں