Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اسلام آباد مذاکرات،ایران سے بڑی خبر سامنے آگئی

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے حالیہ بیان میں واضح کیا ہے کہ ایران نے پاکستان میں مذاکراتی ٹیم نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کے ساتھ مزید مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

اسماعیل بقائی نے الزام لگایا کہ ہم سابقہ ​​مذاکرات کے دوران اپنے اوپر ہونے والے امریکی حملوں کو نہیں بھول سکتے۔ امریکا نے بحری ناکہ بندی کرکے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ امریکا نے شروع ہی میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، ہم نے پاکستانی ثالث کو اس سے آگاہ کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم اپنے قومی مفادات کا دفاع کرتے رہیں گے۔ اگر امریکہ اور صیہونی نئی جارحیت کرنا چاہتے ہیں تو ہماری مسلح افواج بھرپور جواب دیں گی۔ امریکہ ماضی کے تجربات سے سبق نہیں سیکھ رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:سونا سستا ہوگیا، جانیے فی تولہ نئی قیمت

یہ بھی پڑھیں