دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے۔
ون ڈے بلے بازوں کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل پہلے، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور افغانستان کے ابراہیم زدران تیسرے نمبر پر ہیں۔
پاکستان کے بابر اعظم رینکنگ میں چھٹے اور سلمان آغا دسویں نمبر پر ہیں۔
اس کے علاوہ بنگلہ دیش کے توحید ہردوئے پانچ درجے ترقی کر کے 27 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ تنزید حسن 14 درجے ترقی کر کے 40 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
ون ڈے بولرز کی درجہ بندی:
ون ڈے بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے، انگلینڈ کے جوفرا آرچر دوسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا اور پاکستان کے ابرار احمد ایک ایک درجہ ترقی کر کے 10ویں اور 11ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
بنگلہ دیش کے ارشاد حسین 10 درجے بہتری کے بعد 60 ویں نمبر پر ہیں۔
ون ڈے آل راؤنڈر رینکنگ:
ون ڈے آل راؤنڈر رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلے نمبر پر ہیں۔
زمبابوے کے سکندر رضا ایک درجہ بہتری کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے مہدی حسن میر دو درجے تنزلی سے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
راشد خان دو درجے بہتری کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔
مزید پڑھیں:سندھ حکومت نے بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیر کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا

