Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سونا اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی،جانیے فی تولہ کتنے کے ہو گئے

کراچی (کامرس ڈیسک) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونا فی تولہ 1200 روپے کمی سے 498,962 روپے کا ہو گیا جب کہ 10 گرام سونا 1,029 روپے کمی سے 427,779 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے کی کمی سے 392,145 روپے ہوگئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ چاندی کی قیمت 34 روپے کی کمی سے 8 ہزار 324 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 29 روپے کی کمی سے 7 ہزار 136 روپے پر فروخت ہورہی ہے۔عالمی سطح پر سونے کی قیمت بھی 12 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 766 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

عالمی سطح پر چاندی کی قیمت بھی 0.34 ڈالر کی کمی کے ساتھ 78.40 ڈالر فی اونس پر آ گئی۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق قیمتوں میں یہ تبدیلی انٹربینک ایکسچینج ریٹ اور عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ مستقبل میں قیمتوں میں مزید تبدیلی کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں‌:گاڑیوں کے شوقین افرادکے لیے خوشخبری ،ٹیسلاکی نئی 6سیٹر گاڑی نے دھوم مچادی

یہ بھی پڑھیں