
(ویب ڈیسک)ہریانہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ دیویانکا سیروہی 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
بھارتی میڈیاکے مطابق اداکارہ دیویانکا سیروہی کو پیر کی رات (21 اپریل) کو اتر پردیش میں واقع اپنے گھر میں اچانک دل کا دورہ پڑا،اہل خانہ فوری طور پر انہیں قریبی ہسپتال لے گئے تاہم ڈاکٹرز نے پہنچنے پر ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

ان کی اچانک موت نے شوبز انڈسٹری کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ، مختلف فنکاروں نے سوشل میڈیا پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے تاہم ان کی موت کے حوالے سے تاحال ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ دیویانکا کا تعلق اتر پردیش سے تھا اور وہ اس وقت غازی آباد میں اپنے والدین اور دادی کے ساتھ رہائش پذیر تھیں،انہوں نے علاقائی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی اور گلوکار معصوم شرما کے ساتھ متعدد گانوں میں نظر آئیں۔
سوشل میڈیا پر بھی ان کی بڑی تعداد میں فین فالوئنگ تھی، ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 1.3 ملین سے زائد تھی۔
