Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

مسئلہ کشمیر کیسے ممکن ہے ، مریم نواز نے بڑا حل بتا دیا

لاہور ( اوصاف نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے امن کیلئے کثیرالجہتی اور سفارت کاری کے عالمی دن پراپنے خصوصی پیغام میں  حالیہ عالمی بحران میں کامیاب سفارتی کاری پروزیراعظم  شہباز شریف، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیاہے-

وزیراعلیٰ مریم نواز نے عالمی امن کے لئے پاکستانی سفارت کاروں کی محنت اور کردار کو سراہا-

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کی بدولت ممکنہ عالمی جنگ رکواکر کروڑوں انسانی زندگیوں کو بچایا گیا ہے۔ پاکستان نے حالیہ حالات میں سفارت کاری کے ذریعے ایک نئی امید کو جنم دیا ہے۔

معاملات اور تنازعات کا حل سفارت کاری ہے، پاکستان کا یہ مؤقف پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے۔سفارت کاری سے ہی پوری دنیا میں امن،تجارت اور سیاحت کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔مسئلہ کشمیر کا حل بھی مثبت سفارت کاری کے ذریعے ممکن ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ سفارت کاری کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی، غربت اور تنازعات کے حل کے لیے اجتماعی کوشش عملی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

حالیہ عالمی بحران میں کامیاب سفارت کاری نے پاکستان کو ایک ذمہ دار عالمی ریاست کے طور پر مزید مضبوط کیا ہے۔سفارت کاری تنازعات کو حل کرنے اور اقوام کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا نام ہے۔ سفارت کاری،مکالمے، افہام و تفہیم سے پیچیدہ مسائل کا حل بھی ممکن ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری، 6 شہید

یہ بھی پڑھیں