لاہور (اوصاف نیوز) بچوں سے زیادتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم اپنی ہی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں بچوں سے زیادتی کے مقدمے میں مطلوب خطرناک ملزم عیش بہادر پولیس چھاپے کے دوران اپنی ہی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق سی آئی اے چوہنگ کی ٹیم نے مانگا منڈی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزم نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔
پولیس کے قریب پہنچنے پر ملزم نے اپنے نیفے سے پستول نکالنے کی کوشش کی، تاہم اس دوران گولی اچانک چل گئی جو ملزم کو ہی جا لگی۔
پولیس نے زخمی ملزم عیش بہادر کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم مانگا منڈی کے مقدمہ نمبر 806/26 میں مطلوب تھا۔
سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے بچوں کے ساتھ زیادتی کی 35 وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:حج سیزن میں وزٹ ویزا رکھنے والوں کو ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا
