Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

فضل الرحمان نے عالمی حالات کے باعث مہنگائی کیخلاف تحریک کی کال مؤخر کردی

(اوصاف نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عالمی حالات کی وجہ سے مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کی کال مؤخر کردی ہے۔

لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ دنیا کے حالات نے اس وقت اضطراب پیدا کر رکھا ہے۔ سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کبھی بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، صوبوں کی خودمختاری کی بات کرتے ہیں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ ملک میں ایسا الیکشن ہونا چاہیے جو حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمانی کرے۔
مزید پڑھیں:بلوچستان: ڈھاڈر میں فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام، ایک جوان شہید ،متعدد دہشتگرد ہلاک

یہ بھی پڑھیں