Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سکھ خاتون کو مسلمان سمجھ کر ریپ کرنے والے شخص کو عمر قید: ’تم خواتین کے لیے خطرہ ہو‘

(اوصاف نیوز)برطانیہ میں ایک سکھ خاتون پر مذہبی تعصب کی وجہ سے حملہ کرنے اور اسے ریپ کرنے والے شخص کو عدالت نے کم از کم 14 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

32 سالہ جان ایشبی نے عدالت میں اعتراف کیا تھا کہ اس نے ایک سکھ خاتون کے گھر میں داخل ہو کر ان کا ریپ کیا اور اس دوران مذہب کی بنیاد پر نفرت انگیز زبان بھی استعمال کی۔

سزا سناتے ہوئے عدالت کے جج جسٹس پیپرال نے کہا کہ ملزم سے خواتین کو انتہائی خطرہ رہا ہے اور اس بات کا کوئی قابلِ اعتماد طریقہ نہیں کہ یہ بتایا جا سکے کہ اس سے کب تک ایسا خطرہ لاحق رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم کے دیگر جرائم کے ساتھ مل کر یہ صورتحال جان ایشبی کے لیے عمرقید کی سزا کو جائز ٹھہراتی ہے۔

سزا سناتے ہوئے جج کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس دوران ملزم کو جلد رہائی ملنے کا بھی کوئی امکان نہیں ہو گا۔

32 سالہ جان ایشبی نے اعتراف جرم اپنے خلاف مقدمے کے دوسرے دن سماعت کے دوران کیا تھا۔ یہ مقدمہ برمنگھم کراؤن کورٹ میں پیر کے روز شروع ہوا تھا۔

انھوں نے پہلے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے انکار کیا تھا، تاہم منگل کے روز انھوں نے تسلیم کر لیا کہ وہ اکتوبر 2025 میں والسال میں ہونے والے اس حملے کے ذمہ دار ہیں۔

ایشبی نے اپنے وکیل سے بات کرنے کی درخواست اس وقت کی جب ایک شخص نے عدالت میں ان کے خلاف سخت الفاظ کہے اور کارروائی میں خلل پڑا۔
مزید پڑھیں:واشنگٹن میں عشائیے میں فائرنگ کے واقعے سے صدمہ ہوا، جان کر خوشی ہوئی ٹرمپ خیریت سے ہیں:‌ وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں