Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان، کتنا اضافہ ہوگا؟ جانیے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عندیہ دیا ہے کہ اگر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے ریلیف نہ دیا تو حکومت کو آئندہ جمعہ تک پیٹرول یا ڈیزل پر پچاس سے پچپن روپے لیوی لگانے کا فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے مسلسل رابطے میں ہے اور عوام پر مزید بوجھ ڈالنے سے بچنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم مذاکرات میں کوئی ریلیف نہ ملا تو معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے مشکل فیصلے ناگزیر ہو جائیں گے۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ حکومت نے حالیہ بحران کے دوران تیل کی دستیابی کو یقینی بنایا اور کسی قسم کی کمی پیدا نہیں ہونے دی، حالانکہ ملک کے پاس محدود ذخائر تھے، صوبوں کے ساتھ مل کر تقریباً 100 ارب روپے خرچ کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فی الحال ڈیزل پر لیوی صفر ہے جبکہ اس کا بوجھ پیٹرول پر ڈال دیا گیا ہے۔ پاکستان میں ڈیزل کی قیمت عالمی سطح کے مقابلے نسبتاً کم ہے۔ معیشت کو مستحکم رکھنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی تعاون ضروری ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر لیوی میں اضافہ کیا گیا تو اس کا براہ راست اثر مہنگائی پر پڑے گا جس سے عام شہری کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ایپل کی‘آئی فون 18’ کی لانچنگ کو 2 مختلف مراحل میں تقسیم کرنے کی منصوبہ بندی

یہ بھی پڑھیں