Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ہوشیار،سعودی حکومت کا نیا حکم نامہ جاری

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جہاں ایک ہفتے کے دوران 12 ہزار 192 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 16 سے 22 اپریل کے دوران 6 ہزار 606 افراد کو اقامہ قوانین، 3 ہزار 510 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے اور 2 ہزار 76 کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔

حکام کے مطابق 17 ہزار 368 غیر قانونی تارکین کو ملک بدر کیا گیا، جبکہ غیر قانونی داخلے کی کوشش پر مزید ایک ہزار 454 افراد گرفتار ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار افراد میں 67 فیصد ایتھوپیا، 32 فیصد یمن اور ایک فیصد دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ مزید برآں سرحد پار نقل و حرکت اور سہولت کاری میں ملوث 22 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:اسرائیل نے نام نہاد صومالی لینڈ میں اپنا پہلا سفیر مقرر کر دیا

یہ بھی پڑھیں