Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اسرائیل نے نام نہاد صومالی لینڈ میں اپنا پہلا سفیر مقرر کر دیا

افریقہ میں صومالیہ سے علیحدگی اختیار کرکے علیحدہ ریاست کا اعلان کرنیوالے نام نہاد صومالی لینڈ(Somali Land) میں اسرائیل نے اپنا پہلا سفیر مقرر کر دیا ہے، چند ماہ قبل اسرائیل کی جانب سے اسے تسلیم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق مائیکل لوٹم کو صومالی لینڈ کے لیے اسرائیل کا سفیر نامزد کیا گیا ہے۔ وہ اس وقت افریقہ کے لیے اقتصادی امور کے خصوصی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مائیکل لوٹم اس سے قبل کینیا، آذربائیجان اور قازقستان میں بھی اسرائیلی سفیر رہ چکے ہیں۔

مزیدپڑھیں:عوام کی بڑی تعداد میں مسلم لیگ ن میں شمولیت ایک نئے سیاسی اور ترقیاتی دور کا آغاز ہے‘ سردار عامر الطاف خان

یاد رہے کہ اسرائیل نے دسمبر 2025 میں نام نہاد صومالی لینڈ کی آزادی کو تسلیم کیا تھا، اور ایسا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا تھا۔

صومالی لینڈ نے 1991 میں آزادی کا اعلان کیا تھا، لیکن کسی بھی ملک نے اب تک اسے سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا۔ تاہم، برطانیہ، ایتھوپیا اور متحدہ عرب امارات سمیت چند ممالک نے وہاں رابطہ دفاتر قائم رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں