Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے سےمتعلق بڑی خبر آگئی،مکمل تفصیلات

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ حملہ آور کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مبینہ حملہ آور کے دل میں دیرینہ نفرت تھی۔

امریکی میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ مبینہ حملہ آور کو وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کے عشائیے میں فوراً روک دیا گیا، وہ بال روم میں داخل ہونے کے قریب بھی نہیں جا سکتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس ایونٹ کے مقام کو محفوظ بنانا مشکل تھا، اب سب سمجھ گئے ہیں کہ وائٹ ہاؤس کا نیا بال روم کیوں ضروری ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ مبینہ حملہ آور ذہنی مریض تھا، جس کے دل میں دیرینہ نفرت تھی، حملہ آور کے اہل خانہ کو معلوم تھا کہ اسے مسائل درپیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کی جنگ جلد ختم ہو جائے گی اور ہم فتح یاب ہوں گے، اگر تہران بات کرنا چاہتا ہے تو وہ ہمیں بلا سکتا ہے، ہم یہ کام ٹیلی فون کے ذریعے کریں گے۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران میں ہم جن لوگوں کے ساتھ معاملہ کر رہے ہیں ان میں سے کچھ مناسب ہیں اور کچھ نہیں، امید ہے کہ ایران دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران کے معاملے میں نیٹو ہمارے ساتھ نہیں، جنگ ختم ہوئی تو برطانیہ نے کہا کہ جہاز بھیجیں گے، یہ اچھی بات نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی افزودہ یورینیم کا معاملہ مذاکرات کا حصہ ہے، ہم اسے حاصل کر لیں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ چین سے زیادہ مایوس نہیں ہیں لیکن اس سے مزید مدد مل سکتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ برطانوی بادشاہ چارلس امریکہ آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:پنجاب میں پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ

یہ بھی پڑھیں