(اوصاف نیوز)سوات کی تحصیل کبل کے علاقے سیگرام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ن لیگ کے رہنما اور امن کمیٹی کے سابق سربارہ حاجی صدرے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں حاجی صدرے کے ساتھ موجود ان کے چچا زاد فرید خان زخمی ہو گئے۔
لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد کی اصل حالت میں بحالی اور تجاوزات کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے، محسن نقوی




