Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ایران کا بڑا اقدام، آبنائے ہرمز کے معاملے پر اہم اعلان

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران پر مسلط کردہ جنگ کے دو ماہ بعد ایل این جی کی پہلی کھیپ آبنائے ہرمز کو عبور کرکے خلیج فارس سے باہر نکل گئی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے جہاز کی نقل و حرکت کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ’مبریز‘ نامی ٹینکر بھارت کے جنوبی ساحل کے قریب سے گزر رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ٹینکر نے مارچ کے اوائل میں متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کے داس آئی لینڈ پلانٹ سے ایل این جی لوڈ کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ٹینکر پہلے خلیج فارس میں رکا تھا لیکن اس نے 31 مارچ کے قریب اپنا ٹریکنگ سگنل بھیجنا بند کر دیا۔
مزید پڑھیں‌:کراچی میں گھر دن دہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات!

یہ بھی پڑھیں