دیر لوئر (نیوز ڈیسک) دیر لوئر کے علاقے شرینگل روڈ پر بارات جانے والی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی بروال سے شرینگل جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔
زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اپر دیر منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، دو روزہ تیزی کا سلسلہ تھم گیا
