Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، دو روزہ تیزی کا سلسلہ تھم گیا

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں دو روزہ تیزی کے بعد سونے(Gold) اور چاندی(silver) کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور خریداروں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 89 ڈالر کمی کے بعد 4627 ڈالر فی اونس تک گر گئی، جس کے اثرات فوری طور پر پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 8,900 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 85 ہزار 62 روپے پر آ گیا، جبکہ 10 گرام سونا 7,630 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 15 ہزار 862 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی تولہ چاندی 238 روپے کم ہو کر 7,811 روپے تک آ گئی۔

مزیدپڑھیں:کراچی میں گھر دن دہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات!

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، جب 24 قیراط سونا فی تولہ 800 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونا بھی اضافے کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 492 روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے اور چاندی کی قیمتیں تیزی سے تبدیل ہو رہی ہیں، اور آنے والے دنوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں