Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

بڑا فیصلہ،یو اے ای نے الگ ہونے کا اعلان کر دیا

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ یکم مئی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔ اس فیصلے کے عالمی تیل مارکیٹ پر اہم اثرات متوقع ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد تیل کی فروخت اور پالیسی میں مکمل خودمختاری حاصل کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اوپیک کا قیام 1960 میں ہوا تھا جبکہ اوپیک پلس 2016 میں تشکیل دیا گیا، جس میں روس سمیت کئی بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک شامل ہیں۔ یہ تنظیمیں عالمی تیل کی پیداوار اور قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:حکومت نے ملک میں اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزروز قائم کرنے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا

یہ بھی پڑھیں