Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پی ایس ایل میں بڑا سنگ میل،بابر اعظم کا نیا کارنامہ

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایک ہی ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز اور سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

پی ایس ایل 11 کے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بابر اعظم نے 103 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔

بابر اعظم کی رواں سیزن میں یہ دوسری اور مجموعی طور پر چوتھی سنچری ہے، وہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں میں مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کے علاوہ حیدرآباد کنگز کے عثمان خان نے بھی پی ایس ایل میں 4 سنچریاں اسکور کی ہیں۔

اس کے علاوہ بابر اعظم نے پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا فخر زمان کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

بابر اعظم ایونٹ میں اب تک 588 رنز بنا چکے ہیں جبکہ فخر زمان نے بھی 2022 میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 588 رنز بنائے ہیں۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ بابر اعظم نے پی ایس ایل میں چار مرتبہ 500 یا اس سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:طلبہ کو ریلیف،داخلے کا نیا آن لائن طریقہ

یہ بھی پڑھیں