Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بڑا مقابلہ،بابر اعظم کی سنچری،یونائیٹڈ کو مشکل ہدف

کراچی (سپورٹس ڈیسک) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری پاکستان سپر لیگ 11 کے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 222 رنز کا ہدف دے دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز اسکور کیے۔

کپتان بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 103 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 4 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں کوشل مینڈس (41 رنز)، محمد حارث (35 رنز) اور ایرون ہارڈی (20 رنز) شامل رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رچرڈ گلیسن نے 2 اور فہیم اشرف و سلمان مرزا نے ایک، ایک وکٹ لی۔

میچ جیتنے والی ٹیم فائنل کے لیے براہِ راست کوالیفائی کرے گی جبکہ شکست خوردہ ٹیم ایلیمنیٹر 2 میں ایک اور موقع حاصل کرے گی۔
مزید پڑھیں‌:حکومت نے دوہری شہریت رکھنے والے سرکاری افسران کا مکمل ریکارڈ جمع کرنے کا عمل شروع کر دیا

یہ بھی پڑھیں