(اوصاف نیوز )لاہور میں آج دن بھر موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہےجبکہ دوپہر کے بعد گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق شہرمیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے جبکہ تیزہواؤں کی رفتار 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنےکا امکان ہے،درجہ حرارت زیادہ سےزیادہ 35 اور کم سے کم 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
ماہرین کےمطابق پری مون سون سسٹم اور مغربی ہواؤں کے باعث وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آج بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم میدانی علاقوں میں موسم بدستور گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں ، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ بالائی اور جنوب مشرقی پنجاب سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیوانی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ موہنجو دڑو میں 44 اور لاڑکانہ میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:لڑاکا طیاروں اور میزائلوں کے نئے آرڈر: 2025 میں انڈیا اور پاکستان کے دفاعی اخراجات کتنے بڑھے؟


