اسلام آباد (کامرس ڈیسک) وزارت پٹرولیم نے ملک بھر میں نئے گیس کنکشنز پر دوبارہ پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ پابندی گھریلو اور کمرشل دونوں صارفین پر لاگو ہوگی۔ واضح رہے کہ حکومت نے چند ماہ قبل ہی نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کی تھی، تاہم اب ایک بار پھر اس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد گیس کی محدود دستیابی اور بڑھتی طلب کے پیش نظر نظام کو بہتر انداز میں منظم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں:تیل کی قیمتیں؛ایرانی پارلیمان کے اسپیکر نے خبردارکردیا
